تھانہ نون کے علاقہ سے راہزنی میں ملوث 4ملزم گرفتار

تھانہ نون کے علاقہ سے راہزنی میں ملوث 4ملزم گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) تھانہ نون پولیس نے راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب منظم گرو ہ کے 4ارکان کو گرفتار کر لیا۔۔

 ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے لوڈر رکشے، موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت شمشیر، وحید گل، فرہاد علی اور حیات کے ناموں سے ہوئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتارملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشا ف کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں