ماری پٹرولیم کا غازیج میں گیس ذخائر کا جائزہ کامیابی سے مکمل

ماری پٹرولیم کا غازیج میں گیس ذخائر کا جائزہ کامیابی سے مکمل

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)ماری پٹرولیم نے غازیج میں گیس کے ذخائر کا جائزہ مکمل کرلیا ہے۔ ماری پٹرولیم کے حکام کے مطابق جائزے کے نتائج حوصلہ افزا ہیں اور مستقبل میں پاکستان کی توانائی اور خوراک کی ضروریات پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

 جنوری 2023 میں ماری ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز ایریا میں غازیج گیس فیلڈ ذخائر نے ہائیڈرو کاربن کی دریافت سے پاکستان میں نئے مواقع کھول دیئے ہیں۔ چار ایکسپلوریشن ویلز کی ڈرلنگ کی گئی جو ایکسٹینڈڈ ویل ٹیسٹنگ پروگرام کے تحت 30 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کر رہے ہیں۔ فیلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام پر کام ہو رہا ہے اور جلد ہی ریگولیٹری اپروول کیلئے جمع کرایا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں