14اگست:عطا تارڑ کا دورہ سی ڈی اے، انتظامات پر غور
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، ثقافت و ورثہ عطاء اللہ تارڑ نے 14 اگست یوم آزادی منانے کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیلئے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا و دیگر حکام سے اجلاس میں تقریب کو ’آزادی فیسٹ‘ (AzadiFest) کے طور پر منانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں پرچم کشائی، میوزیکل کنسرٹس، فوڈ فیسٹیول، پاکستانی ثقافتوں کی نمائش، شوز، آتشبازی اور اسلام آباد کا پہلا ڈرون شو شامل ہوگا۔ شہر کی تزئین و آرائش میں اسلام آباد کے سرکاری شو بنکر مارگو کے ذریعے برانڈنگ، مارگلہ کی نمائندگی کرنے والا ’مار‘ اور خوشحالی کی علامت ’گو‘ شامل ہیں۔ کارپوریٹ اور پرائیویٹ سیکٹرز کو مختلف سرگرمیاں سپانسر کرنے کیلئے مدعو کیا جائے گا۔