کسٹ کے طلبا و طالبات کے وفد کا دورہ سکیورٹی ڈویژن
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبا اور طالبات کے وفد کو سکیورٹی ڈویژن کا دورہ کروایا۔۔۔
وفد کو اسلام آباد پولیس کے مرکزی نظام، دفاتر کی ورکنگ، کمیو نٹی پولیسنگ، پیٹرولنگ اور نا کہ جا ت کے حو الے سے بریفنگ دی گئی۔ وفد کو سی سی ٹی وی کنٹرول روم، دفاتر، پولیس میس، اصطبل اور ڈپلومیٹک انکلیو کا بھی دورہ کروایا گیا۔ ایس پی ڈپلومیٹک پروٹیکشن یونٹ راجا ظہیر نے وفد کو سکیورٹی ڈویژن میں لگے کیمرا جات اور پولیس کی موثر کارکردگی، ملکی و غیر ملکی اہم شخصیات، غیر ملکی وفود، ہائی سکیورٹی زون میں واقع سفارت خانوں اور اہم سرکاری عمارات کی سکیورٹی سے متعلق بریف کیا۔ طلبہ نے اسلام آباد پولیس کے جدید تکنیکی نظام کو سراہا اور کامیاب دورے پر پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا۔