ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت ڈینگی بارے جائزہ اجلاس
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) شہر اقتدار میں انسداد ڈینگی مہم جاری ہے، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیرصدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔۔۔
جس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے بریفنگ میں بتا یا کہ روزانہ کی بنیاد پر انسپکشن جاری ہے، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد افراد کو گرفتار اور کئی مقامات کو سیل بھی کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے کہا ڈینگی کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کو یقینی بنایا جائے۔