آرٹیکل 370ختم کرکے کشمیریوں کی شنا حت پر حملہ کیا گیا ،مشال ملک
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)آرٹیکل 370ختم کرکے مودی نے کشمیریوں کی شنا حت پر حملہ کیا۔مودی کا ہنداتوا نظریہ مقبو ضہ کشمیر کے لیے انتہائی خطر ناک ہے ۔
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرائے ۔ ان خیالات کا اظہار حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے پنجاب آرٹس کونسل میں تصویری نمائش کے افتتاح کے موقع پر خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی طاہر ہ اورنگزیب ، ممبر پنجاب اسمبلی شازیہ رضوانہ، ڈائریکٹر آرٹس کونسل سجاد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شکور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سلیمان، محمد ثقلین محمودبھی ان کے ہمراہ تھے ۔مشال ملک کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے لوگوں سے احتجاج کا حق بھی چھین لیا ہے ۔