شہریوں کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ، ڈی آ ئی جی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)ڈی آئی جی اسلام آبادسید علی رضانے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے ۔
ڈی آئی جی اسلام آبادنے کہا کہ شہر یوں کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ رشوت یا بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے گی، شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا ئے جا ئیں ۔