سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ اور رانا مشہود کا دورہ نسٹ

 سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ اور رانا مشہود کا دورہ نسٹ

اسلام آ باد ( دنیا رپور ٹ ) نسٹ حکام نے دولت مشترکہ کے ایک سینئر وفد کا خیرمقدم کیا جس کی سربراہی اس کی سیکرٹری جنرل Rt Hon Patricia Scotland KC کر ر ہی تھیں ، چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان بھی وفد کے ہمراہ تھے ۔

 اس موقع پر منعقدہ تقریب میں جدت طرازی، تعلیمی فضیلت اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا ۔ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ)انجینئر جاوید محمود بخاری ریکٹرنسٹ نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور میٹنگ میں نسٹ کے علمی ماحولیاتی نظام کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ دولت مشترکہ کی سیکر ٹری جنرل پیٹریسیا سکاٹ لینڈ نے کہا کہ نسٹ پاکستان اور اس سے باہر اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور اختراع میں عمدگی کا مظہر ہے ۔ اور یہ ضروری ہے کہ آنے والی نسلیں مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے صحیح تکنیکی علم اور مہارتوں سے لیس ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں