سٹریٹ کرائم میں ملوث 4ملزم گرفتار، چار مو ٹر سائیکل برآمد

سٹریٹ کرائم میں ملوث 4ملزم گرفتار، چار مو ٹر سائیکل برآمد

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)راولپنڈی پولیس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث 4ملزمان گرفتار کر کے 4 چوری شدہ موٹر سائیکل، 18ہزار روپے ،موبائل فون و اسلحہ برآمد کرلیا ۔

تھانہ وارث خان پولیس نے شہریار نامی ملزم کو گرفتا ر کر کے چھینا گیا موبائل فون جبکہ تھانہ مورگاہ پولیس نے سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب شہباز اور حسن علی کو گرفتارکر کے چوری شدہ 2 موٹر سائیکل اور چھینی گئی رقم 18 ہزار روپے اور تھانہ روات پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب شفیق کو گرفتار کرکے چوری شدہ 2 موٹر سائیکل برآمد کر لیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں