منشیات فروشی ،ناجائز اسلحہ رکھنے پر پانچ ملزم گرفتار

 منشیات فروشی ،ناجائز اسلحہ رکھنے پر پانچ ملزم گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں،5ملزمان گرفتار۔۔۔

 چرس اور اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ۔ سول لائنز پولیس نے ملزم زوہیب افضل کو گرفتارکرکے ڈیڑھ کلو گرام چرس برآمد کی ، رتہ امرال پولیس نے ملزم ندیم سے پستول ،ایئر پورٹ پولیس نے ملزم اسد سے پستول، طارق عزیز سے آہنی مکہ، نصیرآباد پولیس نے ملزم زاہد سے پستول کی دس گو لیاں برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں