پی ڈبلیو ڈی کی بندش کا فیصلہ واپس لیا جائے ،جوائنٹ ایکشن کمیٹی

پی ڈبلیو ڈی کی بندش کا فیصلہ واپس لیا جائے ،جوائنٹ ایکشن کمیٹی

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) پاک پی ڈبلیو ڈی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ پی ڈبلیو ڈی کی ظالمانہ اور غیر منصفانہ بندش کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے ۔۔۔

حکومتی فیصلے سے سات ہزار خاندان بے روزگار ہو جائینگے ،حکومت اپنی نااہلی پی ڈبلیو ڈی پر ڈالنا چاہتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاک پی ڈبلیو ڈی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں انجینئرمحمود عالم،انجینئر محمد سہیل اقبال، انجینئرعبدالعدیل میر، انجینئرفہیم ایاز کنڈی، انجینئرردا خان، انجینئرمحمد عثمان علی، انجینئرعامر ریاض،انجینئر احسن خان وائیں و دیگر نے این پی سی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا انجینئرز کی صلاحیتوں یا قابلیت پر اعتراض ہے تو ایف پی ایس سی پوچھا جانا چاہئے ،حکومت کو کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے انجینئرز کا موقف سننا چاہئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں