رین ایمر جنسی نافذ،واسا ہا ئی الرٹ،فیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

رین ایمر جنسی نافذ،واسا ہا ئی الرٹ،فیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد سلیم اشرف نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر واسا ہائی الرٹ اور رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔۔۔

 جڑواں شہروں میں شروع ہونے والا موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے اور صبح سے اب تک 50 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے ، انہوں نے کہا کہ تمام فیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور عملے کو مشینری کے ہمراہ الرٹ رہنے ہدایت کی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ نالہ لئی کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ، واسا کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے تیار ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں