گرانفروشوں کیسا تھ آ ہنی ہاتھوں سے نمٹا جا ئے ،اے ڈی سی

گرانفروشوں کیسا تھ آ ہنی ہاتھوں سے نمٹا جا ئے ،اے ڈی سی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسان طارق نے کہاکہ راولپنڈی ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے ۔

گرانفروشوں کیسا تھ آ ہنی ہاتھوں سے نمٹا جا ئے۔۔۔ اشیا کا معیار چیک ، ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنیوالوں کیخلاف مقدمہ درج کرایا جا ئے ۔ روزانہ کی بنیاد پر اسسٹنٹ کمشنرز اور سپیشل پرائس مجسٹریٹس فیلڈ وزٹ کر کے اشیا ئے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیں ، عوام کی جیبوں پر کسی کو ڈا کا ڈالنے نہیں دیں گے ،شہری اشیا ئے خوردونوش کی خریداری سے قبل ریٹ لسٹ ضرور چیک کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کی حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں