بارشوں کے پیش نظر آر ڈبلیو ایم سی ورکرز کی اضافی نفری مامور

  بارشوں کے پیش نظر آر ڈبلیو ایم سی ورکرز کی اضافی نفری مامور

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)سی ای اوراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدرکی ہدایت پربارشوں کی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے ورکرز کی اضافی تعداد نشیبی علاقوں میں تعینات کر دی گئی اور انہیں الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔۔۔

 انہوں نے ہدایت کی کہ دوران بارش جہاں جہاں نالیاں چوک ہوں انہیں فوری طورپر کھولا جائے تاکہ بارش سے شہریوں کا کسی قسم کا نقصان نہ ہو،شہر ی بھی کوڑا کرکٹ اور تعمیراتی ملبہ نالیوں میں پھینکنے سے گریز کریں اور راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز کا ساتھ دیں،شہر اور تحصیلوں میں گزشتہ روز ہونیوالی بارش میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز صفائی یقینی بنانے کیلئے متحرک رہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں