راولپنڈی ،بغیر منظوری تعمیر کی گئی 6دکانیں سیل

راولپنڈی ،بغیر منظوری  تعمیر کی گئی 6دکانیں سیل

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) آر ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے نیشنل مارکیٹ میں غیر مجاز کمرشل عمارتوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔۔۔

جس کے دوران پلاٹ نمبر 15اور پلاٹ نمبر S-16-Bپر تعمیر شدہ 6دکانوں کو سربمہر کر دیا گیا ہے۔ جائیدادوں کے مالکان نے منظور شدہ منصوبوں و نقشوں اور پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976اور آر ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2021کی خلاف ورزی کی اور بغیر منظوری اور این او سی کے غیر قانونی کمرشل عمارات تعمیر کی تھیں ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں