اسلام آباد میں مجموعی طور پر ڈینگی لاروا کے 509کیس رپورٹ

  اسلام آباد میں مجموعی طور پر ڈینگی لاروا کے 509کیس رپورٹ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت ڈینگی صورتحال کا ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔۔۔

 اجلاس میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈینگی کیسز کا جائزہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ انسداد ڈینگی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 509ڈینگی لاروا کیس رپورٹ ہوئے ہیں ،اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مجموعی طور پر 41مریض زیر علاج ہیں،انسداد ڈینگی کارروائیوں کے دوران شہر بھر میں 78 لاروا ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ ڈی سی نے کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں