ٹریفک حادثات تدارک کیلئے جدید ٹیکنالوجی ناگزیر ،سیدال خان

ٹریفک حادثات تدارک کیلئے جدید ٹیکنالوجی ناگزیر ،سیدال خان

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ،وقائع نگار )ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے ملک بھر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کو کنٹرول کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کااستعمال ناگزیر ہے ، صوبہ بلوچستان میں شاہراہوں کو مزید محفوظ اور بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے انسپکٹر جنرل موٹر ویز پولیس سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو انسپکٹر جنرل موٹرویز اینڈ ہائی ویز سلمان چودھری نے ملک بھر اور خاص طور پر صوبہ بلوچستان میں شاہراہوں کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی چیئرمین نے آئی جی موٹر ویز کو کہا کہ موٹر ویز پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے آ راستہ کیا جانا چاہئے ، موٹرویز اور ہائی ویز پر ٹریفک پولیس کی تعداد میں اضافہ ، شاہراہوں کے دونوں اطراف درخت لگائے جائیں ۔ حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے بہت سی سڑکیں اور پل تباہ ہوگئے ہیں ، متعلقہ ادارے بروقت اقداما ت کریں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں