او جی ڈی سی ایل نے سانگھڑ میں تیل وگیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا

  او جی ڈی سی ایل نے سانگھڑ میں تیل وگیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا

اسلام آ باد (نا مہ نگار ) او جی ڈی سی ایل نے صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل وگیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق بلوچ کنواں 2 سے 388 بیرل یومیہ خام تیل اور 68لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس کی دریافت ہوئی ہے ۔ترجمان نے کہا کہ بلوچ کنواں 2 کی کھدائی فروری 2024 میں شروع کی گئی، مزید بتایا گیا کہ 3920 میٹر تک کھدائی کرنے کے بعد تیل وگیس کے ذخائر دریافت ہوئے ۔ سیمبر فارمیشن جو پاکستان کے وسطی اور زیریں سندھ طاس میں وسیع پیمانے پر پھیلی ہوئی ہے ، اپنی ہائیڈرو کاربن صلاحیت کے لیے مشہور ہے ۔ یہ دریافت نہ صرف سیمبر فارمیشن کی غیر استعمال شدہ صلاحیت کی تصدیق کرتی ہے بلکہ سنجھورو بلاک میں ہائیڈرو کاربن کے مزید ذخائر کی تلاش اور ترقی کی راہ بھی ہموار کرے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں