ہمارا رویہ لوگوں کو سہولت پہنچانے والا ہونا چاہئے ، کمشنر راولپنڈی

 ہمارا رویہ لوگوں کو سہولت پہنچانے والا ہونا چاہئے ، کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ڈویژنل کمیٹی برائے ازالہ شکایات اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا رویہ لوگوں کے جائز کاموں خلل ڈالنے کے بجائے انہیں سہولت پہنچانے والا ہونا چاہیے۔

اساتذہ کی ٹرانسفر ،پوسٹنگ کے کیسز جلد نمٹا ئے جائیں، نامکمل کاغذات کے باعث پورا کیس ریجکٹ کرنے کے بجائے ایک بار درخواست گزار کو یاددہانی کروائی جائے کہ وہ مطلوبہ کارروائی مکمل کرے، ایسے اساتذہ جنہیں مطلوبہ جگہ پوزیشن خالی نہ ہونے کے باعث ٹرانسفر نہیں مل پائی انہیں نزدیکی سکولوں میں ایڈجسٹ کیا جائے۔ کوٹلی ستیاں و مری میں ٹرانسفر ز کے سلسلے میں کمشنر راولپنڈی نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنر مری کو آن بورڈ لیتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ان ٹرانسفرز کے باعث ان دور کی تحصیلوں میں اساتذہ کی شارٹیج نہیں ہو گی۔ ڈویژنل کمیٹی برائے ازالہ شکایات میں 98اساتذہ کے ٹرانسفر کیسز کی شنوائی ہوئی جن پر ضروری پڑتال کے بعد کمشنر راولپنڈی نے 48کیسز اپروو کیے ۔ ان میں سے ضلع راولپنڈی کے کل 49میں سے 17اپروو، ضلع اٹک کے 31میں سے 22اپروو، ضلع جہلم کے 5میں سے 3اپروو اور ضلع چکوال کے 13میں سے 6کیس اپروو کیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں