اوپن یونیورسٹی میں 99غیر قانونی تعینا تیوں کا انکشاف

 اوپن یونیورسٹی میں 99غیر قانونی تعینا تیوں کا انکشاف

اسلام آبا د (ماہتاب بشیر/خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں گریڈ 9 سے 19 تک 99ملازمین کی خلاف ضابطہ تعیناتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔۔۔

 بھرتیوں کے عمل میں اشتہار، ٹیسٹ انٹرویو ، نہ ہی مختص کوٹہ پر عملدرآمد کیا گیا جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے بھرتی کئے گئے ملازمین کی لسٹ فراہم کرنے سے بھی مسلسل انکارکیا جا رہا ہے ۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے بھرتیوں کو غیر شفاف قرار دیتے ہوئے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ دنیا کو دستیاب آڈٹ رپورٹ 2023-24 کے مطابق اوپن یونیورسٹی میں 99 ملازمین کی بھرتیاں صوبائی اور علاقائی کوٹہ نظر انداز کرتے ہوئے کی گئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھرتیوں کیلئے ٹیسٹ پر مبنی میرٹ لسٹ آڈیٹر کو دکھائی گئی نہ ہی بھرتیاں سلیکشن بورڈ کی سفارش پر کی گئی ہیں، یہ تقرریاں غیر قانونی ہیں، رپورٹ کے مطابق گریڈ 19 کے 6 اسسٹنٹ پروفیسرز ، گریڈ 18 کی 3 ، گریڈ 17 کی 10، گریڈ 16 کی 4، گریڈ 15 کی 8 ، گریڈ 14 کی 7، گریڈ 13 کی ایک، گریڈ 11 کی 14 گریڈ 9 کی 19 بھرتیاں غیر قانونی قرار دی گئی ہیں جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے اس حوالے سے کوئی جواب بھی نہیں دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں