ڈی سی کی کالے شیشوں والی گا ڑیوں کیخلاف سخت کا رروا ئی کی ہدایت

 ڈی سی کی کالے شیشوں والی گا ڑیوں  کیخلاف سخت کا رروا ئی کی ہدایت

اسلام آبا د (خصوصی رپورٹر) ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروا ئیاں کی جا ئیں۔۔۔

 اجلاس میں محکمہ ایکسائز کی ہفتہ وار کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر بریفنگ میں ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم نے بتا یا کہ کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروا ئیاں تیز کر دی گئی ہیں جبکہ غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جا ری ہے ،نمبر پلیٹ کے اجراکیلئے اضافی کاؤنٹرز بھی بنائے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں