ایف بی آر کے زیراہتمام اسلامی یونیورسٹی کی فیکلٹی کیلئے تربیتی نشست

ایف بی آر کے زیراہتمام اسلامی  یونیورسٹی کی فیکلٹی کیلئے تربیتی نشست

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) ایف بی آر کے زیراہتمام اسلامی یونیورسٹی کی فیکلٹی کیلئے تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا، فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے شعبہ ٹیکس ایجوکیشن کی طرف سے فیکلٹی کے اراکین کوٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تربیت دی گئی ۔۔

جس میں یونیورسٹی کی فیکلٹی کے ایک سو سے زائد اراکین نے شرکت کی۔ سیکرٹری ٹیکس ایجوکیشن محمد عالم زیب خان، ان لینڈ ریونیو کی سیکنڈ سیکرٹری اینجل ڈیوڈ، کوآرڈینیٹر ضیا  فاروقی اور انکم ٹیکس انسپکٹر محمد سلمان نے تربیت دی۔ یونیورسٹی پہنچنے پر نوشین سید نے ایف بی آر کی ٹیم کو خوش آمدید کہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں