آن لائن سمارٹ ایپلی کیشن ’’ آئیسکو سمارٹ‘‘ متعارف
اسلام آباد (دنیارپورٹ) چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز آئیسکو ڈاکٹر طاہر مسعود نے کہا ہے کہ آئیسکو نے نئی اینڈرائیڈ ایپلی کیشن آئیسکو سمارٹ (IESCO SMART) متعارف کروا دی ہے۔
اس جدید ٹیکنالوجی کی حامل آن لائن ایپلی کیشن کی بدولت صارفین آن لائن بجلی کے نئے کنکشنز کا حصول، غلط میٹر ریڈنگ کی درستگی، بلوں کی اقساط، بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع، تبدیلی نام/ٹیرف، میٹر تبدیلی، آن لائن بلوں کا حصول اور ادائیگی بجلی کی متعلقہ شکایات کا اندراج اور بروقت ازالہ کرواسکیں گے۔ آئیسکو صارفین پلے سٹور سے IESCO SMART ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں ۔