حکومت و ای سی پی نے مخصوص نشستوں کی بندر بانٹ کی تیاری کر لی ، تحریک تحفظ آئین پاکستان

 حکومت و ای سی پی نے مخصوص  نشستوں کی بندر بانٹ کی تیاری  کر لی ، تحریک تحفظ آئین پاکستان

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ یوسف زئی نے کہاہے کہ حکومت اور الیکشن کمیشن نے اپنی مرضی سے مخصوص نشستوں کی بندر بانٹ کرنے کی تیاری کرلی ہے۔۔۔

حکومت آئین پر حملہ آور ہورہی ہے ، اپوزیشن کی جانب سے بھرپور مزاحمت ہوگی ۔ترجمان نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے الیکشن کمیشن کو خط کے معاملہ پر ردعمل میں کہا بندربانٹ قبول نہیں کی جا ئیگی ،ججوں کی پریکٹس اینڈ ترمیمی بل میں ترمیم کی تیاری بھی کی جارہی ہے ، پارلیمان میں مجوزہ آئینی ترامیم کو منظور کروانے میں ناکامی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں