کو ئی گاڑی بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اڈا سے نہ نکلے ، اے ڈی سی

 کو ئی گاڑی بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اڈا سے نہ نکلے ، اے ڈی سی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈپلاننگ رمشاجاوید نے کہاکہ راولپنڈی جنرل بس سٹینڈ سے کوئی بھی گاڑی بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ نہ نکلے۔۔۔

 ایکسائز ڈیپارٹمنٹ بغیر نمبر پلیٹ چنگچی رکشہ کے خلاف کارروائی کرے اور ٹریفک پولیس پیرودہائی بس سٹینڈ تک چنگچی رکشہ کے روٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنا ئے ۔ غیر قانونی پارکنگ کو فوری ختم کیا جائے ۔ میونسپل کارپوریشن جنرل بس سٹینڈ کے باہر بنے بکنگ آفس اور ٹک شاپس کو مسمار کر ے ، پیرود ہا ئی اور فیض آباد میں بس اڈوں کے حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کرکے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا اس کے بعد گرینڈ آپریشن کرکے غیر قانونی لاری اڈوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں پیرود ہا ئی جنرل بس سٹینڈ کے مسائل کے حل کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ جنرل بس سٹینڈ پر ڈرائیورز کے بیٹھنے کی جگہ، سروس سٹیشن اور چوہڑ چوک میں قائم ویکس سینٹر کو فعال بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں