راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انسداد سموگ کیلئے پرعزم ، سی ای او

 راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انسداد سموگ کیلئے پرعزم ، سی ای او

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انسداد سموگ کیلئے پرعزم ہے ،سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر نے اپیل کی کہ شہری انسداد سموگ کیلئے ہمارے ساتھ تعاون کریں۔

گزشتہ روز کمیونیکیشن اینڈ سوشل موبلائزیشن ٹیم نے ڈھوک کشمیریاں یو سی 23میں مارکیٹ میں جا کر ہر دکان میں پمفلٹس تقسیم کیے اور شہریوں کو بتایا کہ سموگ کی روک تھام کیلئے جاری کاوشوں میں حکومت پنجاب کا ساتھ دیں،کوڑا کرکٹ کو جلانے سے گریزکریں،دکان اور گھروں کی صفائی کرتے وقت پانی کا چھڑکاؤ کریں اور ماحول کو صاف رکھنے کیلئے ہر شہری ایک پودا ضرور لگائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں