ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن کا دورہ بی ایف سی راولپنڈی

 ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن کا دورہ بی ایف سی راولپنڈی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن سید نذارت علی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے بزنس کمیونٹی کی سہولت کے لئے بنائے گئے۔۔۔

 بزنس فیسلی ٹیشن سینٹر (بی ایف سی) کو تمام محکمے فعال اور کار آمد بنا نے کیلئے کردار ادا کریں ،متعلقہ محکموں کے سربراہان دئیے گئے شیڈول کے مطابق سینٹر کا دورہ یقینی بنائیں اور اپنے سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لے کر اسے بہتر بنائیں۔ اس موقع پر منیجر بی ایف سی نے بتایا کہ راولپنڈی سینٹر میں سترہ محکمے بشمول لوکل گورنمنٹ، انوائرنمنٹ، انرجی، لائیو سٹاک، آر ڈی اے ، پنجاب فوڈ اتھارٹی، پنجاب پولیس، ٹریفک، سول ڈیفنس، ٹورازم، ایکسائز، ایف بی آر، کسٹم، سوئی گیس، آئیسکو، پیسک، ڈی سی آفس و دیگر شامل ہیں۔ جنوری 2024 سے قائم اس سینٹر میں اب تک 2617 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 2313 پر عملدرآمد ہو چکا ہے ۔سید نذارت علی نے کمشنر آفس راولپنڈی میں بزنس فیسلی ٹیشن سینٹر کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ا سے بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں