راولپنڈی کی ترقی کیلئے جرأت مندانہ اقدامات کیے جائیں، راجہ حنیف

راولپنڈی کی ترقی کیلئے جرأت مندانہ اقدامات کیے جائیں، راجہ حنیف

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی راجہ محمد حنیف نے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا دورہ کیا، ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ اور آر ڈی اے کے دیگر افسران نے ان کا خیرمقدم کیا۔

 اس موقع پر ایک اجلا س منعقد ہواجس میں ڈی جی آر ڈی اے نے ایم پی اے کو ترقیاتی کاموں خصوصا ًراولپنڈی رنگ روڈ، نالہ لئی ایکسپریس وے اور دیگر منصو بوں کے بارے میں بریفنگ دی، راجہ حنیف نے ہدایت کی کہ راولپنڈی کی ترقی اور بہتری کے لیے مزید جرأت مندانہ اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے پراجیکٹس کو جلد از جلد مکمل کرنے اور دیانتداری سے کام کرنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں