اسلام آباد:ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 16افراد گرفتار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 16افراد گرفتار کر لئے ،اے سی پوٹھوہار کی جانب سے 6افراد کو گرفتار کیا گیا۔۔۔
اے سی نیلور نے 4افراد کو حراست میں لیا ، اے سی انڈسٹریل ایریا نے 5افراد کو آئی نائن سے گرفتار کیا جبکہ مجسٹریٹ کی کارروائی میں ایک شخص سیکٹر جی 8 سے گرفتار کیا گیا۔ حکام کے مطابق گرفتاریاں انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کی گئیں، ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر شہر بھر میں کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔