حکومت طور خم پر رُکے ٹرالرز ریلیز کرائے، صدر سبزی منڈی
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)سبزی و فروٹ منڈی اسلام آباد کے صدر چو دھری عامر رفیق نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طور خم بارڈر پر رکے ہوئے سبزیوں اور فروٹس کے ٹرالرز فوری ریلیز کرائے۔
انہوں نے کہا تاجروں کا روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے ہمیں احتجاج اور منڈیاں بند کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار صدر و یجیٹبیل ہول سیل ڈیلر رضوان فاروق، جنرل سیکرٹری سبزی منڈی میاں صغیر احمد ، حاجی طارق خٹک، نظام خان، قاری حامد و دیگر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔