ڈلیوری بوائز کو لوٹنے والا میاں بیوی پر مشتمل گینگ گرفتار

 ڈلیوری بوائز کو لوٹنے والا میاں  بیوی پر مشتمل گینگ گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) فوڈ ڈلیوری بوائز کو لوٹنے والا میاں بیوی پر مشتمل دانی گینگ گرفتار کر لیا گیا، ملزمان نے درجن سے زائد وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔

پولیس نے موٹر سائیکل، نقدی، موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار جاوید سلہریا کے مطابق گرفتار میاں بیوی دانش اور سحرش سے دوران تفتیش مختلف وارداتوں میں چھینے گئے مزید 15ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کیا گیا، ملزمان سے قبل ازیں چھینا گیا موٹرسائیکل اور 43ہزار روپے برآمد ہوئے تھے۔ خاتون ڈ کیت کے پا س متعدد سمیں تھیں اور وہ واٹس ایپ پر براہ راست کال کر کے آرڈر دیتے تھے اور سنسان جگہ کی لوکیشن بھیجتے تھے ، جیسے ہی ڈلیوری دینے موٹرسائیکل سوار آتا دانش گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل، موبائل فونز اور کھانا چھین لیتا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں