بس اڈوں کے مالکان ڈینگی آگاہی پو سٹر لگائیں، شازیہ رضوان
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری شازیہ رضوان نے کوہستان ٹرمینل، کوہ نور ٹرمینل اور دیگر ٹرمینلز کا دورہ کیا۔۔
اور انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر شازیہ رضوان کا کہنا تھا کہ اب کسی بھی جگہ سے لاروا برآمد ہونے کی صورت میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے بس ٹرمینلز کی ورکشاپ اور واش روم کا وزٹ کیا اور صفائی کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے وہاں پر مسافروں سے گفتگو کی اور ڈینگی کے حوالے سے آگاہی واک میں بھی شر کت کی اور پمفلٹس بھی لوگوں میں تقسیم کیے۔ شازیہ رضوان نے بس اڈوں کے مالکان کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی کے حوالے سے آ گاہی پوسٹر لا زمی لگائیں۔