سب کو ساتھ لیکر چلیں گے :چیف جسٹس آزادکشمیرہائیکورٹ

سب کو ساتھ لیکر چلیں گے :چیف جسٹس آزادکشمیرہائیکورٹ

مظفرآباد(این این آئی)چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ نے کہا ہے کہ بینچ اور بار کامضبوط رشتہ انصاف کی فراہمی میں موثر کردار ادا کرتاہے ، پروفیشنل ازم کو فروغ دینے کے لیے مفادات کی قربانی اشد ضروری ہے ۔۔

 سب کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم کیا ہے ، وکلا کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سینٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآباد کی نومنتخب قیادت کی حلف برداری کی تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں ایڈووکیٹ جنرل آزاد جموں و کشمیر شیخ مسعود اقبال ایڈووکیٹ، وائس چیئرمین آزاد جموں و کشمیر بار کونسل سید اشفاق حسین کاظمی ، ممبران آزاد جموں و کشمیر بار کونسل، صدر سینٹرل بار ناصر مسعود مغل ، صدر سپریم کورٹ بار جاوید نجم الثاقب ، صدر ہائی کورٹ بار خالد بشیر مغل ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل راجہ سعید ، سیکرٹری جنرل سپریم کورٹ بار مہر علی بخاری،جنرل سیکرٹری سینٹرل بار وقار فاروق عباسی سمیت سینئر وکلا ، خواتین وکلا سمیت ممبران سینٹرل بار کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں