شنگھائی تعاون تنظیم کااجلاس حکومت کی بڑی کامیابی:امیرمقام

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اسلام آباد میں ہونے والا اجلاس مسلم لیگ(ن)کی حکومت کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔۔۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کا انعقاد بلا شبہ موجودہ حکومت کی موثر کارکردگی اور بہترین سفارت کاری کا منہ بولتا ثبوت ہے ، اس کا مطلب ہے کہ اقوام عالم پاکستان پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، اس کانفرنس کے انعقادسے پاکستان کو دوست ممالک کے ساتھ ثقافتی، تجارتی، تاریخی اور سلامتی کے تعلقات مزید بہتر بنانے کا موقع ملے گا،مزید براں اس سے پاکستان میں تجارتی کاروبار کے فروغ اور بین الاقوامی سرمایہ کاری میں اضافے کا رجحان پیدا ہوگا جس سے ملک کی بہتری اور خوشحالی کے لیے نئی راہیں ہموار ہوں گی،ملک مزید سفارتی تنہائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔