ایس ایس او اجلاس کا انعقاد خوش آئند، عبداللہ حمید گل
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) تحریک جوانان پاکستان کے چیئرمین عبداللہ حمید گل نے کہا اسلام آباد میں 24 ویں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کا انعقاد خوش آئند ہے۔
اسلام آباد میں ہونے والی تقریب سے پتا چلتا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط دوست اور اس بات کو یقینی بنانے کیلئے ضروری شراکت دار ہے کہ رکن ممالک کی اقتصادی ترقی منصفانہ ہو اور طویل مدتی ترقی کا باعث بن سکے۔ ٹی جے پی ان مذاکرات کو شروع کرنے اور ان میں فعال طور پر شرکت کرنے پر پاکستان کی قیادت کی تعریف کرتی ہے اور ایسے حکومتی اقدامات کی حمایت جاری رکھے گی۔