پی ٹی سی ایل اور چائنا موبائل کا عالمی اشتراک کیلئے معاہدہ
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)پی ٹی سی ایل اور عالمی ٹیلی کام و آئی سی ٹی کمپنی چائنا موبائل انٹرنیشنل لمیٹڈ نے عالمی نیٹ ورک وسائل کے اشتراک کیلئے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
یہ باہمی تعاون دونوں اداروں کو پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے صارفین کیلئے رابطوں کی سہولیات کو فروغ دینے میں مدد کرے گا۔ گروپ ڈائریکٹر انٹرپرائز سلوشنز پی ٹی سی ایل و یوفون وقار احمد اور چائنا موبائل انٹرنیشنل مڈل ایسٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر الیکس لی نے معاہدے پر دستخط کیے۔ ائب صدر پی ٹی سی ایل گروپ بزنس ٹو بزنس سٹرٹیجی سید عمران علی نے کہا ہم کاروباری اداروں اور صارفین کو پاکستان اور پاکستان سے باہر بے مثال رسائی اور سروس کوالٹی فراہم کریں گے۔ مذکورہ اشتراک پی ٹی سی ایل اور سی ایم آئی کے وسیع نیٹ ورکس کو مشترکہ استعمال میں لانے میں مدد کرے گا، دونوں ادارے اپنے صارفین کو بلاتعطل اور معیاری رابطے کی سہولیات فراہم کرسکیں گے۔