ایس ڈی پی آئی کی سالانہ کا نفرنس 4نومبر سے شروع ہو گی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کی 27ویں سالانہ کانفرنس4 نومبر بروز سوموار سے پاک چا ئنہ فرینڈشپ سینٹر اسلام آباد میں شروع ہو رہی ہے ۔
چار روزہ کانفرنس کا موضوع ناتوانی سے استحکام تک ہے ۔ ایس ڈی پی آئی کے سربراہ ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے میڈیا کو بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی پر پاکستان کی سفارشات کو مرتب کرنے کے لئے کانفرنس کو نومبر میں منتقل کیا گیا ہے کیونکہ اسی مہینے آذر بائیجان کے شہر باکو میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس بھی ہو رہی ہے ۔