مری:متحدہ ایکشن کمیٹی نے تعمیرات کیخلاف آ پریشن بند کر ادیا
مری (نمائندہ دنیا) ضلعی انتظامیہ نے مری اسلام آباد ایکسپریس وے لکوٹ کے مقام پر تعمیرات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا، ہیوی مشینری کا استعمال کرتے ہوئے کئی عمارتوں کو مسمار کر دیا گیا۔۔۔
اس دوران متحدہ ایکشن کمیٹی اور کاروباری تنظیموں کے عہدیدار وں نے جمع ہو کر آپریشن کو زبردستی رکوا دیا، عوام کی جانب سے مشینر ی کو موقع سے ہٹا دیا گیا، ممبرقومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور بھی متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے وہاں پر موجود رہے جبکہ حالات کشیدہ ہو جانے پر کمشنر راولپنڈی بھی موقع پر پہنچ گئے۔ لکوٹ کے مقام سے متاثرین نے دونوں اطراف سے ٹریفک کو بند کر دیا جسکے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔