مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں ،ڈی جی آ ئی ایس ایس آ ئی

مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں ،ڈی جی آ ئی ایس ایس آ ئی

اسلام آباد (اے پی پی) انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد میں انڈیا سٹڈی سینٹر نے نمل کے تعاون سے تناز ع جموں و کشمیر پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس میں ماہرین تعلیم، پریکٹیشنرز، محققین اور طلبا نے شرکت کی۔

 ڈائریکٹر جنرل آئی ایس ایس آئی سہیل محمود نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں، عالمی برادری دیرینہ تنازع حل کر ا ئے ، انہوں نے کہا کہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے کا سب سے پرانا حل طلب تناز ع ہے ۔ آئی ایس سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خرم عباس نے کشمیر پر بھارت کے تاریخی دعوؤں کا تنقیدی تجزیہ پیش کیا۔ نائلہ کیانی ، نمل کے لیکچرر شیراز حسن ، لیکچرر تابندہ اصغر، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ساجد اقبال خٹک نے تناز ع کشمیر کے لئے مستقبل کے ممکنہ منظرناموں پر روشنی ڈالی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں