دہشت گرد ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے ، چودھری یٰسین

 دہشت گرد ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے ، چودھری یٰسین

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چو دھری محمدیٰسین نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیور ٹی فورسز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

دہشتگردی اور انتشار پھیلانے والوں کے خاتمے کے لیے قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے ۔ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے ۔ کشمیری اور پوری پاکستانی قوم کو سکیور ٹی فورسز پر فخر ہے ، بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیے گئے امن کو خراب کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں