راولپنڈی:حکام کی یقین دہانی، تاجروں نے آج احتجاج موخر کر دیا

راولپنڈی:حکام کی یقین دہانی، تاجروں نے آج احتجاج موخر کر دیا

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) تاجروں نے اعلیٰ حکام کی یقین دہانی پر کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے خلاف آج 13 نومبر کے احتجاج کی کال موخر کر دی۔

مرکزی انجمن تاجران کینٹ کے صدر شیخ حفیظ ، جنرل سیکرٹری ظفر قادری کی قیادت میں وفد نے سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر احمد نواز ، کرنل سجاد اور سی ای او بورڈ علی عرفان رضوی کے ساتھ ملاقات کی اور بتایا روڈ کی بندش اور کام کی سست روی سے تاجر طبقہ بری طرح متاثر ہورہا، پارکنگ کی جگہ نہ ہونے سے نئے پلان پر عملدرآمد ممکن نہیں۔ سٹیشن کمانڈر اور دیگر حکام نے بینک روڈ پر جاری کام جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا تمام معاملات میں تاجر نمائندوں کو ساتھ رکھیں گے ۔ وفد میں منیر بیگ ، مشتاق خان ، عرفان بھٹی، راجہ علی دھنیال،علی اصغر اعوان بھی شامل تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں