اسلام آباد میں دھواں چھوڑنے والی گاڑ یوں کیخلاف ایکشن کا فیصلہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت سموگ کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ 13 نومبر 2024 کو اسلام آباد کا ایئر کوالٹی انڈیکس پارٹیکیولیٹ میٹر 2.5، نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ اور کاربن مونو آکسائیڈ کی بنیاد پر 192 ریکارڈ کیا گیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ای پی اے باقاعدگی سے عوام الناس کے لئے مصد قہ اے کیو آ ئی جاری کر یگی ۔ اجلاس میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کا ررو ائی کا فیصلہ کیا گیا جبکہ شہر میں تمام گاڑیوں کے لئے فٹنس سر ٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ،مالکان کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج بھی کیا جائے گا۔ اسلام آباد کے بارڈر ایریاز اور اہم مقامات کی نگرانی کی جائے گی ، فیصلہ کیا گیا کہ مانیٹرنگ کو بہتر کرنے کے اسلام آباد پولیس کے سیف سٹی پراجیکٹ کے کیمرے بھی استعمال کئے جائیں گے، اینٹوں کے بھٹے جو ز گ زیگ ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کر رہے انہیں مستقل طور پر بند کیا جائے گاجبکہ آگاہی مہم بھی شروع کی جائے گی۔