ماحولیاتی تبدیلی خواتین کی صحت کو متاثر کرتی ہے:ماہرین

ماحولیاتی تبدیلی خواتین کی صحت کو متاثر کرتی ہے:ماہرین

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر، نامہ نگار) ماحولیاتی تبدیلی پاکستان جیسے غریب ترقی پذیر ملکوں میں خواتین کی صحت کو غیر متناسب طور پر متاثر کرتی ہے۔۔۔

 نقل مکانی، تناؤ اور فضائی آلودگی جیسے مسائل خواتین کیلئے حالات مزید مشکل بنا رہے، نچلی سطح کی سول سوسائٹی کو حکومتی پالیسیوں کی تشکیل میں شامل کیا جانا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین نے پالیسی مباحثے میں کیا، یو این ایف پی اے کے ہیومنٹیرین ریزیلینس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد طاہر نے کہا ماحولیاتی تبدیلی تلخ حقیقت ہے جس کیلئے فوری پالیسی اقدامات ضروری ہیں۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر لمز ڈاکٹر ہادیہ ماجد نے پاکستان میں سیلاب، خشک سالی کے اثرات پر تحقیق کے نتائج پیش کئے۔ ڈاکٹر رفیع امیر الدین کامسیٹس یونیورسٹی ،سیکرٹری وزارت ماحولیاتی تبدیلی عائشہ موریانی اور یو این ایف پی اے کے ڈاکٹر رشید احمد نے بھی خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں