ملکی مسائل مل جل کر حل کرنا ہونگے ، ڈپٹی چیئر مین سینیٹ

ملکی مسائل مل جل کر حل کرنا ہونگے ، ڈپٹی چیئر مین سینیٹ

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے اراکین پارلیمنٹ، ایم این ایز، سینیٹرز، سول سوسائٹی، میڈیا کے نمائندوں نے ملاقاتیں کیں۔۔۔

 اس موقع پر سینیٹر رانا محمود الحسن ، سعید ہاشمی ، ایم این اے طارق فضل چودھری و دیگر بھی موجود تھے ۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ملک کی خاطر سب کو اتفاق و اتحاد کے ساتھ مل جل کر مسائل کا حل ڈھونڈنا ہوگا ۔ امن واستحکام اور سیاسی مفاہمت ملک کے مسائل کا حل ہے ۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے وفود کے ساتھ اڑان پاکستان پر بھی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ معاشی استحکام کے ساتھ ساتھ عوامی بھلائی کے منصوبوں کا آغاز خوش آئند ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں