کمشنر راولپنڈی نے کرپٹ افسروں کی فہرست طلب کر لی
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت ڈویژنل کوآ رڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
کمشنر نے کہا ہے کہ کسی بھی جگہ سے اگر پٹواری کے اپنے پٹوار سرکل میں موجود نہ ہونے کی شکایت سامنے آئی تو متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو اسکا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا ڈپٹی کمشنرز آئندہ چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر ریونیو و دیگر تمام محکموں میں موجود کرپٹ آفیسرز و آفیشلز کے خلاف ایکشن کی لسٹ جمع کروا ئیں ۔ ضلع چکوال میں پچھلے پانچ ماہ میں ڈپٹی کمشنر چکوال نے ریونیو، ہیلتھ، ایجوکیشن اور میونسپل کارپوریشن کے 25 آفیسرز و آفیشلز کے خلاف کارروائیاں کیں۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے تمام تحصیلوں میں سالڈ ویسٹ کے کنٹرول روم ہونے چاہئیں۔