روٹری کلب سماجی فلاح و بہبود کیلئے شاندار کام کر رہا ہے:گورنر پختونخوا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے روٹری کی خدمات قابل تحسین ہیں، روٹری کلب آف اسلام آباد میٹروپولیٹن سماجی فلاح و بہبود کیلئے شاندار کام کر رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے روٹری کلب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر روٹری کلب شبیر ملک نے کہا ہم روٹری کے انسانی خدمت کے مشن کو بھرپور طریقے سے لے کر چل رہے ہیں۔