موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کی آگاہی کیلئے خصوصی واک
![موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کی آگاہی کیلئے خصوصی واک](https://dunya.com.pk/news/2025/January/01-29-25/news_big_images/2468329_14531926.jpg)
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ کے ہمراہ 4 نمبر چونگی کے مقام پر۔۔۔
موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ پہننے کی اہمیت کے حوالے سے منعقدہ خصوصی واک کی قیادت کی۔ اس موقع پر انھوں نے لوگوں کو آگاہ کیا کہ موٹر سائیکل چلانے والے کے ساتھ دوسرے مسافر کو بھی لازمی ہیلمٹ پہننا ہوگا، خلاف ورزی کی صورت میں دو ہزار کا چالان ہو گا۔