ہول سیل فروٹ مار کیٹ میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) ممبر قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے ہول سیل فروٹ مارکیٹ میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔
انجمن ہول سیل فروٹ مارکیٹ آئی الیون فور نے اس حوالے سے ایک تقریب منعقد کی جس میں تاجر برادری اور سابق وفاقی وزیر محسن شاہنواز رانجھا نے بھی شرکت کی۔ انجمن کے جنرل سیکرٹری طا ہر ایوب نے مارکیٹ کے مسائل سے آگاہ کیا ، انجم عقیل خان نے یقین دلایا کہ تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔