سی ڈی اے منصوبے:پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور جے وی آپشنز پر غور
![سی ڈی اے منصوبے:پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور جے وی آپشنز پر غور](https://dunya.com.pk/news/2025/January/01-29-25/news_big_images/2468331_92633442.jpg)
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور سی ای او پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ملک احمد کی زیر صدارت مختلف منصوبوں سے متعلق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور جے وی آپشنز پر غور کیا گیا۔۔۔
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت فائیو سٹار ہوٹل پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا، بریفنگ میں بتایا گیا ٹرانزیکشن ایڈوائزر کی خدمات حاصل، پری فیزیبلٹی مکمل کی جاچکی ہے۔ جناح میڈیکل کمپلیکس سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ منصوبوں کے حوالے سے انویسٹرز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں آکشن کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کمرشل ، کلاس تھری، انڈسٹری، ہوٹل اور اپارٹمنٹس پلاٹس نیلامی کیلئے پیش کئے جائیں گے ۔ بلیو ایریا پارکنگ پلازہ کی کمرشل شاپس بھی نیلامی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔