نگہبان رمضان پروگرام، پے آرڈرز کی ترسیل کل سے شروع

نگہبان رمضان پروگرام، پے  آرڈرز کی ترسیل کل سے شروع

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)پاکستان پوسٹ حکومت پنجاب کے ’نگہبان رمضان پروگرام‘ 2025کے تحت 30لاکھ خاندانوں کو دس دس ہزار روپے کے بینک پے آرڈرز کی ترسیل کل (25فروری) سے شروع کر رہا ہے۔

 بینک آف پنجاب پاکستان پوسٹ آفس کو روزانہ 5 لاکھ پے آرڈرز لاہور سے انشورڈ لیٹرز کی صورت میں جاری کرے گا۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوٹ سمیع اللہ خان کے مطابق بینک ڈرافٹ کی بکنگ، پراسیسنگ اور خصوصی ترسیل کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پراجیکٹ کی تکمیل تک پنجاب میں واقع ڈاکخانوں کے تمام عملے کی چھٹیوں اور تبادلوں پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں